Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

کسٹم میگا اسیکنڈل میں ملوث افسران کے خلاف حساس اداروں کی رپورٹ تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کسٹم میگا اسیکنڈل میں ملوث افسران کے خلاف حساس اداروں نے رپورٹ تیار کرلی ہے، دو دن پہلے اہم عہدوں پر تعینات کسٹمز گریڈ 19 کے تین افسران ایڈمن پول بھیج دیے گئے۔

مذکورہ افسران ہارون اور ہونک بلوچ کسٹم کے اعلیٰ افسر ملزم ثاقف سعید کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیئے جاتے ہیں، ان افسران کو دو دن قبل اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا تھا۔

حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد دونوں کو 48 گھنٹوں میں ایف بی آر ہیڈکوارٹر واپس بھیج دیا گیا، بعض افسران کے خلاف حساس اداروں نے چیئرمین ایف بی آر کو رپورٹ ارسال کی، جس کے بعد مزید افسران کے تبادلے کا بھی امکان ہے۔

شکایات کی بنیاد پر افسران کو ایڈمن پول میں سائیڈ لائن کرتے ہوئے تعینات کیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق، 75 سال بعد کس حال میں ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں