لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔
ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔
پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔
مزیدپڑھیں:ایلون مسک 300 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے دنیا کے واحد شخص بن گئے

