Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(ویب ڈیسک) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو دو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے صدر میں دو ملزمان نے مدرسہ پڑھ کر گھر جانے والی 12 سالہ بچی سلمی بی بی کو پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔اس دوران بچی نے شور شرابہ کیا تو علاقہ مکین مدد کے لیے پہنچے اور متاثرہ کو لہولہان حالت میں ملزمان سے بچایا تاہم مکینوں کے پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔بعد ازاں متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور متاثرہ کا بیان بھی قلم بند کیا۔
مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کی شینگن ویزا مسترد ہونے کی شرح سب سے زیادہ

یہ بھی پڑھیں