Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ملک میں کونسی مادری زبان کتنی بولی جاتی ہے؟ ادارہ شماریات نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی، 4 کروڑ 36لاکھ افراد کی پشتو ،3 کروڑ 44 لاکھ آبادی پرمشتمل تیسرے نمبر پرمادری زبان سندھی ہے۔

رپورٹ کےمطابق 2 کروڑ 88 لاکھ نفوس کی مادری زبان سرائیکی ہے،اس طرح 2 کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کےساتھ پانچویں نمبر پرقومی زبان اردو بولی جاتی ہے۔

اسی طرح سے ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہےجبکہ 2 لاکھ 74 ہزار آبادی اپنے گھروں میں کشمیری زبان بولتے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان میں ہندکو بولنے والوں کی تعداد 55 لاکھ 90 ہزار اور براہوی بولنے والے 27 لاکھ 78ہزار ہیں ایک لاکھ 16 ہزار افراد شینا بولتے ہیں۔

ادارہ شماریات نے اپنی جاری تازہ ترین بتا یا ہے کہ 52 ہزار 134 افرادکی مادری زبان بلتی ہے ، اسی طرح 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاش ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اس وقت ملک میں 10 لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور 33 لاکھ 37 ہزار دیگرزبانیں بولتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دھندا و رسموگ کب تک برقرار رہنے کا خدشہ ؟ جانیے

یہ بھی پڑھیں