Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

سوات میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق ہوگئے

سوات(نیوز ڈیسک)سوات کے علاقے اسلام پور میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ میں گولیاں لگنے سے دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوات پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میں کسی بات پر مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اسلام پور میں شوکت کی گھریلو ناچاقی کے حوالے سے جرگہ ہو رہا تھا، فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خواتین کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14 ماہ میں کیسے سنبھل گئی، محمد اورنگزیب

یہ بھی پڑھیں