Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان کے بعدایک اور اہم رہنما کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کو حسن ابدال میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج کردیا۔

راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اعظم سواتی کو تھانہ حسن ابدال ہنگامہ گھیراؤ جلاؤ کیس میں ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ ٹیکسلا ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جج امجد علی شاہ نے ٹیکسلا ہنگامہ آرائی کیس میں اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

یہ بھی پڑھیں