اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیض آباد میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کارروائی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو کارکنان بھی پولیس کی گرفت میں آ گئے۔ فیض آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا۔ یہ فیض آباد کے مقام پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی پہلی گرفتاریاں تھیں۔
اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ایسے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور سابق ایم این اے بلال اعجاز کو پولیس سے چھڑا لیا۔
مزیدپڑھیں:ہونڈا سی ڈی 70 خریداروں کیلئے خوشخبری، نئی قیمت اور آسان انسٹالمنٹ پلان

