Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑا دیا گیا ، آلو پیاز اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک میں مہنگائی کم نہ ہو سکی،راولپنڈی میں سرکاری نرخنامہ نظرانداز کرکے اشیاء کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، 180 روپے کلو سرکاری قیمت کے برعکس عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کے سرکاری نرخ 333 روپے کلو ہیں ان کے برعکس عام مارکیٹ میں مرغی 350 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 483 روپے کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 550 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

آلو کے سرکاری نرخ 88 روپے فی کلو ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت کیا جا رہاہے، نجی ٹی وی کے مطابق پیاز 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کو رہا کرو’، ٹرمپ کے ایڈوائزنے مطالبہ کردیا

یہ بھی پڑھیں