Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

یورپ جانے والے پاکستانیوں کیلئےبڑی خوشخبری

کراچی : قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے یورپ جانے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی، پروازوں کیلئے بک کرنا شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے 10 جنوری سے پیرس کیلئے پروازیں چلانے کی تیاری کرلی۔ترجمان نے بتایا کہ بورڈ اجلاس میں یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پررپورٹ پیش ہوئی اور فرانس کےسول ایوی ایشن حکام کوسلاٹ کی منظوری کیلئے درخواست دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی یورپ کیلئے بحالی کے بعد پہلی پرواز جنوری 2025 میں روانہ ہوگی ، اس سلسلے میں پیرس کیلئے پرواز 10 جنوری کیلئے بک کرنا شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پروازپی کے 719 دس جنوری کی صبح 11 بجے اسلام آباد سے پیرس جائے گی، پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن پیرس کیلئے ہفتہ وارایک پرواز چلائے گا۔

بھاگنے والی نہیں، مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا، بشریٰ بی بی کا شکوہ

یہ بھی پڑھیں