Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 2 خارجی جہنم واصل

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجی جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خارجی دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرلیے گئے۔ خارجی دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعظم کی سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کولاچی،ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران دو خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. سیکیورٹی فورسز کے قابل فخر افسران و اہلکار شب و روز ارض وطن کو دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں. مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیکیورٹی فورسز کی تعریف:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کلاچی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی ستائش کی انہوں نے 2 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔ قوم کی حمایت سے خوارجی دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
مزیدپڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے لیے بڑی خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں