Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

عمران خان کو جیل میں رکھنا پاکستان پر سوالیہ نشان ہے عمران خان پوری دنیا میں مشہور ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد(ابرار ولی) مجلس وحدت مسلمین پارٹی کے چیئر مین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے پاکستان کے وقار،آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے کے مزاکرات کی میز پر بھٹنا ایک بہترین اقدام ہے مزاکرات کا عمل آگے بڑھیں کوئی حل نکلے تاکے انسانی حقوق کی پامالی کی روک تھام ممکن ہو۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے پہلے مزاکراتی دور کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس نے (اے بی این) نیوز سے گفتگو میں کہا پی ٹی آئی دو جنوری کو اپنے تمام مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سامنے رکھے گی۔

“مزاکراتی کمیٹی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کرے گی؟(اےبی این) کے سوال کے جواب میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہئے ہے تمام لوگ بہت اہم ہیں عمران خان پاکستان کا ہی نہیں دنیا کا مشہور لیڈر ہے عمران خان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا عمران خان کو جیل میں رکھنے سے پاکستان پر سوالیہ نشان ہے عوام اور آئین و قانون کی یہ جو جعلی پرچے کیے گے یہ ختم ہونے چاہئے
مزیدپڑھیں:حکومت اپنے رویے کا اظہار کمیٹی میں کرے گی۔رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں