کوئٹہ (نیوزڈیسک) امن وامان کی مخدوش صورتحال پیش نظرکوئٹہ میں 2 روزکیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7 جنوری کو رات 12بجے بحال کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ جے یوآئی نے آج بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جب تک حق نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا ۔
پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج میں گرفتار مزید40 کارکن رہا کرنے کا حکم


