Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

محنت کش پر جھوٹے الزامات کی بنا پربااثر زمیندار کےبہیمانہ تشدد کا نشانہ،بال ،مونچھیں اور بھنویں بھی مونڈ ڈالیں

سرگودھا میں بااثر زمیندار نے محنت کش پر جھوٹا الزام عائد کرکے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔

سرگودھا کے چک نمبر 34جنوبی میں بااثر زمیندار کی جانب سے محنت کش پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق علاقے کے بااثر زمیندار نے محنت کش پر جھوٹے الزامات عائد کرکے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ظالم زمیندار نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ محنت کش کا منہ کالا کرکے پورے گاؤں کا چکر لگوایا، اس موقع پر بچے اس محنت کشکی ویڈیو بناتے رہے۔بعد ازاں بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ باقاعدہ کارروائی کا آغا زکردیا۔

سرگودھا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں 10 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے 8 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں