Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ میں کتنے روز باقی رہ گئے؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں صرف 16 روز باقی رہ گئے۔

نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتی کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں صرف 16 روز باقی رہ گئے۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورتی عمل تاحال شروع نہیں کیا جا سکا۔

آئین کے طابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چیف الیکشنز کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کےلئے مشاورت عمل میں لانا ہوتی ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو چلا جاتا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے 12 ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر ہر پوسٹ کےلئے تین نام کمیٹی کو بھجوائے جاتے ہیں۔

آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ سپریم کورٹ کے پاس چلا جاتا ہے۔

نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری ہے، نئے تعیناتی تک موجودہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کام کرتے رہیں گے۔

68 سال سے کم سابق سپریم کورٹ ججز،ٹیکنوکریٹ و بیوروکریٹ بھی چیف الیکشن کمشنر کےلئے اہل ہیں، 65 سال سے کم ہائیکورٹ ریٹائرڈ ججز،بیوروکریٹ و ٹیکنوکریٹ الیکشن کمیشن ممبر بننے کے اہل ہیں۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبر سندھ نثار درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی 26 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔نئے الیکشن کمشنر کیلئے تاحال کوئی نام سامنے نہیں آسکے۔
مزیدپڑھیں:ارشد ندیم کے پاس کتنے پلاٹس؟ قومی ہیرو نے بتا کر سب کو حیران کردیا

یہ بھی پڑھیں