بورے والا(ویب ڈیسک)ملک کا نام انٹرنیشنل سطح پر روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو کس کس نے پلاٹ دیا؟ اُن کے پاس کتنے پلاٹ ہیں، دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے گزشتہ روز نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اُن کے ہمراہ کوچ سلمان اقبال بھی موجود تھے، پروگرام میں ارشد ندیم سے جیولن تھرو کے علاوہ نجی زندگی کے بارے بھی سوالات کئے گئے جس کے اںہوں نے متاثرکن جواب دے کر سب کے دل جیت لئے۔
پروگرام میں موجودسینئر کامیڈین، اداکار اکرم اداس نے قومی ہیرو کی دل سے تعریف کی اور کہا اب تو آپ کے پاس کافی پلاٹس ہیں آپ پراپرٹی کا کام شروع کرلیں؟ اسی دوران پروگرام کے میزبان اور فیمس اداکار عمران اشرف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ارشد ندیم سے سوال کیا میں نے سنا ہے آپ کو بطور انعام 20 پلاٹس ملے ہیں؟
جواب دیتے قومی ہیرو ارشد ندیم نے بتایا کہ کوئی پلاٹ نہیں ملا، آرمی چیف نے جو دیا بس وہی ملا ہے۔
جواب سنتے ہی عمران اشرف ہکا بکا رہ گئے اور کیمرے کی طرف دیکھاتے ہوئے اُن لوگوں سے سوال کیا جو سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو پلاٹ دینے کی فیک پوسٹیں شیئر کرتے تھے، عمران اشرف نے کہا آپ لوگ سب جھوٹ بول رہے تھے، اظہار مایوسی کرتے عمران اشرف نے کہا اُن لوگوں کے جھوٹ پر تالیاں۔
مزیدپڑھیں:نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما کے دو بھائی جاں بحق

