Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان المبارک چندہفتوں کی دوری پر، چاند 28 فروری کو نظرآنے کا امکان،ماہرین فلکیات

لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان میں رمضان المبارک کاماہ مقدس اب صرف ایک ماہ کی دوری پر اور ہر سال کی طرح امسال بھی مسلمانوں کو بے صبری سے اس بابرکت ماہ کا انتظار ہے۔ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی فلکیاتی ماہرین رمضان المبارک اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کی پیشگوئی کر دیتے ہیں۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان المبارک کا چاند 28 فروری بروز جمعۃ المبارک یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) کو متوقع ہے۔

اسی طرح دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے عیدالفطر کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ یا 30 مارچ بروز اتوار کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار یا 31 مارچ بروز پیر کو منائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد ،سرگودھا یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں