Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء
No upcoming prayer found.

سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹر سائیکلیں خاکستر

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔

ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اور کچرے میں آگ لگی تھی۔
مزیدپڑھیں:”اپنی چھت،اپنا گھر”پروگرام کیلئے مریم نواز نے62ارب کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیں