Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا آغاز کردیا جبکہ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات کو ہونہار اسکالرشپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، کبھی نہیں کہا کہ میری خاطرسڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اورپولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی، جہاں نے گوجرانولہ ڈویژن کے لیے ہونہار اسکالرز شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی 10 ٹاپر طالبات میں ہونہار اسکالر شپ کے چیک بھی تقسیم کیے۔

مریم نواز کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملی نغمہ، نعت اور تلاوت کرنے والے طلبہ کو شاباش دی جبکہ انہوں نے کلام اقبال پیش کرنیوالے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔

مشعال ملک کے گھر میں سوگ کا سماں، افسوسناک خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں