Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

سیاسی جماعت کو بڑا جھٹکا اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ دی ،کس جماعت میں شامل ہونیوالے ہیں؟جانیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما نے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی پرانی پارٹی کو چھوڑ کر نئی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) چھوڑ دی ہے، رحمت سلام خٹک کی وفاقی وزیر امیرمقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وقاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی جانب سے رحمت سلام خٹک کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔

سابق صوبائی وزیر رحمت سلام نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، جے یو آئی کے سابق رہنما جلد ایک تقریب میں ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم خبرآگئی

یہ بھی پڑھیں