Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

ایک سے زائدزبانیں بول سکتے ہیں؟ تویہ فوائدضرور جان لیجئے

اگر آپ ایک سے زیادہ زبانیں بولنا جانتے ہیں تو اس سے دماغ کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔میامی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن گھروں میں ایک سے زیادہ زبانیں بچوں کو سیکھائی جاتی ہیں ان کے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق میں 112 بچوں کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ان میں سے کچھ بچے آٹزم کے عارضے سے متاثر تھے۔تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ ایک سے زیادہ زبانوں سے واقفیت سے بچوں کے دماغی افعال پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 2 یا اس سے زائد زبانیں بولنے والے بچے کے دماغی افعال زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے بچوں کو خود پر زیادہ کنٹرول ہوتا ہے اور وہ زیادہ آسانی سے ایک سے دوسرے کام پر سوئچ ہونے کے قابل ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ زیادہ زبانوں سے واقفیت دماغ کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا عندیہ پہلے بھی تحقیقی رپورٹس میں ملا ہے مگر ہم نے بچوں پر توجہ مرکوز کی۔تحقیق کے نتائج بہت اہم ہیں کیونکہ آٹزم کے شکار بچوں کے لیے خود کو کنٹرول کرنا یا ایک سے دوسرے کام میں آسانی سے سوئچ ہونا مشکل ہوتا ہے۔محققین کے مطابق زیادہ زبانیں بولنے سے تمام بچوں کو فائدہ ہوتا ہے اور یہ فائدہ محض آٹزم سے متاثر بچوں تک محدود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں