Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مسافروں کیلئے ایک ساتھ دو بڑی خوشخبریاں

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ایک ساتھ دو خوشخبریاں سنا دی ہیں ۔

ریلوے مسافروں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ کراچی کینٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ یہ ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔

دوسری خوشخبری یہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ دربار حاضری کیلئے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پہلی سیہون اسپیشل ٹرین 14 فروری کو فیصل آباد سے رات 10 بجے روانہ ہوکر شورکوٹ، لودھراں، روہڑی، دادو سے ہوتی ہوئی اگلے روز 2 بجکر 15 منٹ پر سیہون شریف پہنچے گی۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں