Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مملکت کے بیشترعلاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقامی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقے بھی بارش کی لپیٹ میں رہیں گے، سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں موسم شدید گرم ہے، مکہ مکرمہ میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں