وانا( نیوز ڈیسک )جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دوران نماز جمعہ دھماکہ، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد کے زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہوگئے جن میںمولانا عبداللہ ندیم شامل ہیں، کارکنوں اور چاہنے والوں سے دعا وں کی اپیل
دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا، جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈی پی او آصف بہادر نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہواتھا۔جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی کے رہنما زخمی
