ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں اسکول وین گہری کھائی میں گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق، جبکہ 11 سے زائے بچے زخمی ہوئے ہیں۔
تھانہ مانگل کی حدود ترنوائی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسکول وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری, حادثے کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 11 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

