Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

رمضان نگہبان پیکیج کی رقم میں کٹوتی

ملتان(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی طرف سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے رمضان نگہبان پیکیج کی امدادی رقوم سے کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے دس ہزار روپے کے چیک مستحق افراد جب کیش کرانے کے لئے ریٹیلر یا ایجنٹ کے پاس جاتے ہیں تو وہ سینکڑوں روپے کی کٹوتی کر لیتے ہیں اور جو یہ کٹوتی نہیں کرواتا اْسے مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے ٹال کر رقم فراہم نہیں کی جاتی۔ امدادی رقوم سے کٹوتی کا یہ سلسلہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کارروائیوں اور ریٹیلرز کی گرفتاریوں کے باوجود تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ امدادی رقوم سے کٹوتیوں کا سلسلہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی جاری رہا، اُس پر بھی قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔ متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اِس معاملے کی فوری تحقیقات کرائیں اور مستحقین کو مکمل رقم کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں:ایبٹ آباد ؛ اسکول وین کھائی میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں