شکارپور(نیوز ڈیسک) دنیا کے چند دراز قد انسانوں میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔
نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو کا کہنا ہے کہ 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔
خیال ہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار کا دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
سات فٹ 9 انچ کے نصیر سومرو 1999 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے طویل القامت انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کروا چکے ہیں۔
وزیر اعلی مراد علی شاہ کا اظہار افسوس:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دنیا کے طویل القامت نصیر سومرو کے انتقال پر گہر ے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں ںے مرحوم نصیر سومرو کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و ہمدردی بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کیلئے دعا کی۔
مزیدپڑھیں:وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان کی وضاحت

