Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وزیراعظم کی گفتگو پر پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو پر پی ٹی آئی کا رد عمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے جاری ہونیوالے بیان میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے۔

وزارت عظمیٰ پر قابض شخص کا 3 سالہ دور تاریک ترین ہے۔ اس ٹولے نے عوام کو بدترین غربت اور مہنگائی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ معیشت دیوالیہ ہونے سے بچانے کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے دفن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں