جمعہ کے روز اسلام آباد میں واقع سرینا ہوٹل کے ایل فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہوٹل کے اندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مختلف ٹیمیں بھی قیام پذیر تھیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق، یہ آگ ہوٹل کی اوپری منزل پر لگی، جس سے کچھ وقت کے لیے ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
سرینا ہوٹل اور ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ارکان اور ہوٹل کا عملہ محفوظ رہے۔
اس واقعے کے بعد، انتظامیہ نے فوراً تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ساتھ ہی ہوٹل کی سیکیورٹی اور حفاظتی تدابیر کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا۔




