منکی پاکس پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق غنڈی پمپ ہاؤس کے علاقے میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ شخص چند روز قبل دبئی سے آیا تھا۔




