Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

ایل او سی پر شدید گولہ باری جاری،، پاک فوج کا بھارت کو کرارا جواب، برنالہ اور شکرگڑھ سیکٹر میں 2 بھارتی ڈرون مار گرائے

اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارت کا بزدلانہ حملہ/پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا،شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون پاکستان رینجرز نے مار گرایا ،ڈرون کے ذریعے در اندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی ،پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے..

لائن آف کنٹرول کے تمام سیکٹرز بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان کی طرف سے بھی بھرپور جواب جاری ہے ، برنالہ سیکٹر میں پاک فوج کا ڈرون مارگرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں2 طیاروں کو تباہ کرنے کے بعد ڈرون بھی مار گرا دیا گیا ہے،ایک بھارتی جہاز بٹنڈا دوسرااکھنور میں مارگرایا گیا۔

وادی نیلم کے جورا، اٹھمقام، دودھنیال،کوٹلی، تتہ پانی ، راولاکوٹ، حویلی کہوٹہ کے سیکٹرز میں شدید گولہ باری کی جا رہی ہے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پراہے۔

کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردی گئیں، آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری : عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں