Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

آذربائیجان کا پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

باکو(نیوز ڈیسک)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کردیا۔

برادر اسلامی ملک آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستانی حکومت کو خصوصی پیغام پہنچایا ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے، ہماری بھرپور حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔

آذربائیجان کی جانب سے متاثرین کی اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا، ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

آذربائیجان کی جانب سے پاک بھارت تنازعہ کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت، دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں: محمد رضوان

یہ بھی پڑھیں