کوئٹہ اور گردونواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔
کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر شمال مغرب اور گہرائی 21 کلومیٹر تھی۔
دوسری جانب زلزلے کے جھٹکوں سے کوئٹہ کے شہری خوفزدہ ہوگئے، بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

