کراچی(اوصاف نیوز) کراچی میںگرمی کی شدت بڑھتے ہی شہریوں میں ڈائریا کےمرض میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی .
شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہری ڈائریا کےمرض میں مبتلاہوگئے . شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال جا پہنچی ، مریضوں میںبڑی تعداد بچوں کی ہے .
صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں ڈائریا کے مریض لائے جارہے ہیں اور ڈائریا سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر وسیم کے مطابق آلودہ پانی اور غیر معیاری کھانا ڈائریا کی بڑی وجہ بن رہا ہے جب کہ ڈائریا کے باعث جسم میں پانی کی کمی سے جان کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا


