لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا فیصلہ کر لیا۔
اس ضمن میں نیپرا میں 1روپے26پیسے یونٹ قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دائر کی گئی۔
نیپرا نے درخواست پر29 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔نیپرا سے منظوری ملنے پر صارفین سے جون کی بلنگ میں اضافی قیمت وصول کی جائیگی۔
مزیدپڑھیں:گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار! 5 نئے سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ




