اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر کیا تھا ، سندھ حکومت کے مطابق 28 مئی کو یوم تکبیر کے سلسلہ میں صوبائی دفاتر، بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یادرہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو تمام پاکستانی ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔


