Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محسن گیلانی نے پی ایف ایف انتخابات کے دوسرے راو¿نڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کی۔

دوسری جانب کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہٰ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو6 سال بعد ایک نیا منتخب صدر مل گیا ہے جبکہ محسن گیلانی پی ایف ایف کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں