Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور اس کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا انتباہ جاری کردیا،شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کا کہا ہے کہ اسلام آباد اور مضافات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد کے شہری ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب راولپنڈی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی، بارش کے ساتھ ہی بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق روات، مندرہ، جاتلی، کلرسیداں اور کہوٹہ کے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بارش سے پیدا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری اور عملہ مختلف علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں