Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عمران خان نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی، وجہ بھی سامنے آ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے عالمی حالات کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔

عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں