Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ارکان اسمبلی کے برابر کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔

قومی اسمبلی نے رکنِ قومی اسمبلی زہرا ودود فاطمی کی متعارف کردہ ترمیم کثرت رائے سےمنظور کرلی،ترمیم کی منظوری گزشہ روزفنانس بل کی منظوری کے دوران لی گئی،ترمیم کےذریعےوفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ارکان اسمبلی کے برابرکردی گئی۔

وزراکی تنخواہوں میں اضافے کو سرکاری افسران کی تنخواہوں سے غیر منسلک کر دیا گیا۔

1975 کے ایکٹ کے مطابق وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ سول سرونٹس کی تنخواہوں سے منسلک تھا،ترمیم سے قبل وفاقی وزرا کی تنخواہ سول سرونٹس کی تنخواہ میں اضافے کے بعد خود بخود بڑھ جاتی تھی،ترمیم کے ذریعے خود بخودکا لفظ ختم کر کے وقتاَفوقتاً کر دیا گیا۔
مزیدپڑھیں:رینکنگ میں بہتری ، پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ بھی پڑھیں