Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گیس مزیدمہنگی ،چارجز میں کتنااضافہ ہوگیا،ہوش اڑادینے والی خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نےگیس کےگھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا، اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈگھریلوگیس صارفین کے لیےفکسڈ چارجز400 سے بڑھاکر 600روپے مقرر، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیےفکسڈ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس صارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے کردیئے گئے۔

نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والےصارفین کےفکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار روپےکردیئے گئے، بلک صارفین،پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔

گیس کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،روٹی تنور، کمرشل، کیپٹو، سی این جی، سیمنٹ، کھاد کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔
مزیدپڑھیں:امریکا نے پاکستانیوں کیلئےویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

یہ بھی پڑھیں