لاہور (اوصاف نیوز)لاہورہائیکورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس فاروق حیدر نےصنم جاویدکی ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت کی اورپانچ لاکھ روپےمچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی۔ صنم جاوید کی جانب سےمیاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے نےصنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
درخواست ضمانت میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ صنم جاوید نےریاست مخالف بات نہیں کی،عدالت صنم جاوید کی ضمانت منظورکرے،
ایف آئی اے لاہور نےضمانت کی مخالفت کی،تاہم عدالت نےضمانت منظورکرتے ہوئےصنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر رونالڈوکا اپنی زندگی سعودی عرب میں گزارنے کا فیصلہ
