لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا۔مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔
لاہور کریسنٹ کالج کے 35 سالا لیکچرار، لیکچر کے دوران دل کے دورے سے جان بحق !! موت نے ایک سیکنڈ کی بھی مہلت نہیں دی😭
آئیے ہم سب اپنی اپنی اصلاح کریں اور آخرت کی تیاری کریں ۔ pic.twitter.com/JOxp8C2GL4— A (@codebyjon) July 1, 2025
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ


