اسلام آباد(نیوز ڈیسک(مسلم لیگ (ن) کو خیبر پختون خوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ کی مخصوص نشستوں کی فہرست ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ترجیحی فہرست کے لیے نامزدگیاں مانگ لیں۔
اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے (ن) لیگ کو قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں ملیں گی، ان مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔
نو تا 10 جولائی (ن) لیگ کی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن حتمی فہرست 24 جولائی کو جاری کرے گا اس کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’’ڈرامہ انڈسٹری خواتین کےلیے غیر محفوظ ہے‘‘، ریحام رفیق کا انکشاف

