اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد انتظامیہ نے گاڑی اور موٹر سائیکلز کے گولڈن نمبرز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد میں نمبرز کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔قیمتوں میں اضافہ پاکستان موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 1،5 اور 786 نمبرز کی نئی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، ڈبل اور ٹرپل فگرز نمبر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ۔
پہلی لائن کے ڈبل فگرز کے نمبرز کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ۔ نارمل ٹرپل فگرز کے نمبر کی نئی قیمت 50 ہزار روپے جبکہ موٹر سائیکل کے گولڈن نمبر کی قیمت 50 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔
ڈبل اور ٹرپل فگرز کے نمبر کی قیمت میں 10 سے 20 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا۔

مزیدپڑھیں:پیراگلائیڈر بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا



