راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیافری سمسودین (ریٹائرڈ) نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ مختلف سروسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے انڈونیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔




