Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

وفاقی و صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 30ہزار روپے کا بڑا فرق ،ملازمین پریشان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کی خوشخبری تو آ گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 30ہزار روپے کا بڑا فرق بھی سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کو تقریباً 4 ہزار روپے کا فائدہ ہوگا، گریڈ 5 تا 10 کے درمیان ملازمین کی تنخواہوں میں 5 سے 7 ہزار روپے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 11 تا 14 کے ملازمین کی تنخواہیں 8 ہزار روپے تک بڑھیں گی اورگریڈ 15 تا 17 کے درمیان اضافہ 11 سے 14 ہزار روپے تک ہوگا جبکہ گریڈ 18 تا 22 کے افسروں کی تنخواہوں میں 18 ہزار روپے تک اضافہ ممکن ہے۔
مراعات اور اضافے کے لحاظ سے سب سے زیادہ فائدہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ہوگا جن کی تنخواہوں میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ دوسری جانب یہ فرق باعث تشویش ہے کہ وفاقی حکومت نے 2022ء کی بنیادی تنخواہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کو 30 فیصد ڈی آر اے اور 10 فیصد بنیادی اضافہ دیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر صرف 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔
اس فرق کے نتیجے میں مرکز اور صوبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً30 ہزار روپے تک کا فرق پیدا ہو گیا ہے جو کہ مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے احساس محرومی کا باعث بن رہا ہے۔سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کی خوشخبری تو آ گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 30ہزار روپے کا بڑا فرق بھی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں