Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

حکومت کاگوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے پر غور

کوئٹہ (اوصاف نیوز)بلوچستان حکومت نے گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس منصوبے پر غور شروع کر دیا ، 5 کمپنیوں نے اس حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گوادر سے خلیجی ممالک تک فیری سروس روٹس سے متعلق امور زیر غورآئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے فیری سروس منصوبے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیرون ملک روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیری آپریشنز کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر جنید انوار نے کہا کہ فیری سروس کیلئے نجی شعبے کی دلچسپی بڑھی ہے۔

جنید انوار کا کہنا تھا کہ فیری سروس سے علاقائی رابطے اور تجارت کو فروغ ملے گا، فیری سروس گوادر کو بین الاقوامی بحری نقشے پر اجاگر کرے گی۔
ٹڈاپ کرپشن کیس: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

یہ بھی پڑھیں