Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، NDMA نے وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مصدقہ موسمیاتی ذرائع نے پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارشوں، اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

لاہور، چکوال، اٹک، خوشاب، نارووال، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور اور جہلم میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

NDMA نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ خاص طور پر نچلے علاقوں میں رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پانی، خوراک اور ادویات جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

NDMA نے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری امدادی کارروائی کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین اطلاعات کے لیے صرف مستند ذرائع اور سرکاری اداروں پر انحصار کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

یہ بھی پڑھیں