Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پانچویں کلاس کی طالبہ سے شادی کرنے والا شخص عدالت سے بھاگ نکلا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ نے کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت کے روبرو کمسن لڑکی سے شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مدعی کے وکیل کے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے پانچویں کلاس کی بچی سے شادی کی۔ ملزم کیخلاف سندھ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہواجب کہ عمر کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ کروایا تو اس کے مطابق بھی یہی عمر ہے۔عدالت نے تمام دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم ذیشان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور لڑکی کو شیلٹر ہوم بھیج دیا۔ ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشن ، نتائج آنا شروع

یہ بھی پڑھیں