جنوبی وزیر ستان (اوصاف )ڈپٹی کمشنر کے مطابق جنوبی وزیر ستان لوئر کی تحصیل برمل میں آج کرفیونا فذ کردیا
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔مذکورہ حدود میں تمام مارکیٹس اور بازار بند رہیں گے ۔ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں بھی آج کرفیو نافذ رہے گا۔
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل،ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، جس کا دورانیہ اعلامیہ کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آج 24 جولائی کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور مذکورہ حدود میں تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی۔
اس دوران متاثرہ راستے وانا تیارزہ گیٹ،کرب کوٹ ،تنائی تا عزیز آباد چوکزامچن ، خمرنگ،رغزئی ،شولام تا وانا صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔مزید براں سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے گا۔
کیا 2 اگست2025 کو دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے گی؟ ماہرین فلکیات حقیقت سامنے لے آئے





